فیلڈ مارشل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( ترکیہ خبر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، دفاعی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔