وفاقی کابینہ نے دسمبر تک پاسکو ختم کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے دسمبر تک پاسکو ختم کرنے کی منظوری دے دی

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (اباسین خبر) وفاقی کابینہ نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو دسمبر تک مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاسکو کے ملازمین کے لیے خصوصی مالیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 4 ارب 18 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسکو میں اس وقت تقریباً 1100 مستقل ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہیں منظور شدہ پیکیج کے تحت مراعات فراہم کی جائیں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دستیاب ذخائر کو مناسب طریقے سے استعمال میں لایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق پاسکو کی بندش اور ملازمین کے لیے پیکیج سے متعلق اقدامات دسمبر تک مرحلہ وار مکمل کیے جائیں گے۔