ایک کروڑ روپے سے زائد لین دین ایف بی آر کو رپورٹ کرنا لازمی قرار

ایک کروڑ روپے سے زائد لین دین ایف بی آر کو رپورٹ کرنا لازمی قرار

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) فنانس ایکٹ کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد کے مالیاتی لین دین کی معلومات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی ڈیٹا حب کو رپورٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔قانون کے تحت بڑے مالیاتی لین دین میں ٹیکس ریکارڈ اور بینک معلومات کا خودکار تقابلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ معلومات میں عدم مطابقت سامنے آنے کی صورت میں کارروائی کی جاسکے گی۔فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) کے لیے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی معلومات ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا حب کو فراہم کرنا بھی لازمی کردیا گیا ہے۔