سری لنکا سیریز: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم

سری لنکا سیریز: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

دمبولا( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ٹیم کا متوازن کمبی نیشن تشکیل دیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں مضبوط حریفوں کے خلاف جارحانہ اور بے خوف کرکٹ کھیلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔