مردان میں خشک کنویں سے دم گھٹنے پر باپ، بیٹا اور پڑوسی جاں بحق

مردان میں خشک کنویں سے دم گھٹنے پر باپ، بیٹا اور پڑوسی جاں بحق

Sep 18, 2026|ویب ڈیسک

مردان ( اباسین خبر) مچھی جعفر آباد میں خشک کنویں میں دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں باپ، بیٹا اور پڑوسی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں۔ واقعے کے مطابق بچے کی چپل گھر میں موجود کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کیلئے بچہ کنویں میں اترا۔حکام کے مطابق بیٹے کو کنویں میں بے ہوش دیکھ کر باپ اسے نکالنے کیلئے اندر اتر گیا، جبکہ باپ اور بیٹے کو بچانے کیلئے پڑوسی بھی کنویں میں چلا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کنویں میں دم گھٹنے کے باعث تینوں افراد جانبر نہ ہوسکے۔