فیصل قریشی اور حریم فاروق کی فلم کو کہانی، اداکاری اور تدوین پر تنقید کا سامنا
Oct 19, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی تنقید کی زد میں آگئی، جبکہ سینما گھروں میں بھی فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔فلم میں فیصل قریشی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جبکہ حریم فاروق اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کی ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی، تاہم وہ تخلیقی اختلافات کے باعث فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔فلم کی کاسٹ نے ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم چلائی، لیکن ابتدائی عوامی ردعمل زیادہ حوصلہ افزا دکھائی نہیں دے رہا۔سوشل میڈیا پر فلم دیکھنے والے بعض شائقین نے اس کی کہانی، اداکاری اور تدوین پر تنقید کی ہے۔ بعض صارفین کے مطابق فلم کی کہانی متاثرکن نہیں، جبکہ مناظر کی تدوین بھی غیر معیاری ہے۔