مہنگی چینی سستی برآمد کرنے کی اجازت، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
Aug 24, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( کامرس ڈیسک) وفاقی وزارتِ پیداوار نے مہنگی قیمت پر درآمد کی گئی چینی کو کم قیمت پر برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ ڈھائی لاکھ ٹن مقامی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی مایوس کن ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے وزارتِ پیداوار کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسانوں سے گنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔