تر یاسی برس کی عمر میں بھی کام زندگی کا جوہر ہے، امیتابھ بچن

9 گھنٹے قبل
تر یاسی برس کی عمر میں بھی کام زندگی کا جوہر ہے، امیتابھ بچن

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ تر یاسی برس کی عمر میں بھی کام کرنا زندگی کا اصل جوہر ہے۔اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ اس عمر اور محدود جسمانی توانائی کے باوجود کام کرتے رہنا نہایت اہم ہے اور وہ اسے زندگی کی اصل روح سمجھتے ہیں۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کام خواہ تخلیقی ہو یا جسمانی، انسان کو آگے بڑھنے کے لیے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح کے اوقات تخلیقی سوچ کے لیے بہترین ہوتے ہیں، تاہم ان کے نزدیک اصل اہمیت کام کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں جسم کو متحرک رکھنا اور کام جاری رکھنا سب سے ضروری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ یہ عزم ظاہر کر چکے ہیں کہ جب تک ممکن ہوا کام کرتے رہیں گے کیونکہ مصروفیت نہ ہونے سے منفی خیالات جنم لیتے ہیں۔