ایشا رکھی کی نئی پوسٹ، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
ممبئی ( شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اور اداکارہ ایشا رکھی کی سوشل میڈیا پوسٹس نے ایک بار پھر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔چند روز قبل ایشا رکھی نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اور بادشاہ کی شادی سمیت دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، "ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے۔" اس مبہم پیغام کے بعد دونوں کی علیحدگی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔اب ایشا رکھی نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بظاہر رشتوں میں درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا، "کچھ لڑائیاں ایسی ہوتی ہیں جو کوئی ظاہری نشان نہیں چھوڑتیں۔"اداکارہ کی اس نئی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بادشاہ اور ایشا رکھی کے تعلقات میں کشیدگی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔