بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری
Aug 8, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جون 2026 کی ماہانہ ایندھن قیمت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 75 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔واضح رہے کہ مرکزی بجلی خریداری ایجنسی نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔اس سے قبل مئی کی ماہانہ ایندھن قیمت ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔