مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کا عالمی وقار مستحکم ہوا، فیصل کریم کنڈی

مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کا عالمی وقار مستحکم ہوا، فیصل کریم کنڈی

Jul 6, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور امن کے فروغ کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے، جس کے باعث بین الاقوامی برادری میں ملک کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔بونیر میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان کو دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ان کے بقول، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کشیدگی کے دوران عالمی برادری نے پاکستان سے رابطے کیے اور ملک نے ذمہ دارانہ سفارتکاری کے ذریعے امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق پاکستان کا یہی مثبت طرزِ عمل عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔