ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسیں، موسیقی کی دنیا سوگوار

ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسیں، موسیقی کی دنیا سوگوار

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک( شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی معروف فنکارہ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ مختصر عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ڈولی پارٹن نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران عالمی موسیقی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 10 کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت کیے، 3 ہزار سے زیادہ گیت تحریر کیے اور تقریباً 50 اسٹوڈیو البمز پیش کیے۔گلوکاری کے علاوہ ڈولی پارٹن نے فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت قائم کی۔عظیم گلوکارہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیویارک کی معروف ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو گلابی روشنیوں سے منور کیا گیا۔