کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکار اور فٹنس ٹرینر دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے سامنے آنے والی شادی سے متعلق خبروں پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت کر دی ہے۔دودی خان، جو ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں، اس وقت خبروں میں آئے تھے جب راکھی ساونت نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ معاملہ پاکستان اور بھارت دونوں میں سوشل میڈیا پر خاصا زیر بحث رہا، تاہم بعد ازاں دودی خان نے اس رشتے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دودی خان نے کہا کہ راکھی ساونت کی اصل شخصیت وہ نہیں جو میڈیا پر دکھائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق اکثر لوگ ظاہری تاثر اور سوشل میڈیا امیج کی بنیاد پر رائے قائم کر لیتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ حقیقی زندگی میں راکھی ساونت ایک سنجیدہ، منظم اور خوش اخلاق انسان ہیں۔ ان کے مطابق جب لوگ ذاتی طور پر ملتے ہیں تو ان کے بارے میں رائے بدل جاتی ہے۔دودی خان نے مزید کہا کہ راکھی ساونت ان کی اچھی دوست ہیں اور یہ دوستی قائم رہے گی، تاہم ہر بات میڈیا میں بیان کرنا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ سوشل میڈیا پر اکثر معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
دودی خان نے راکھی ساونت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی، اصل حقیقت بیان کر دی
53 منٹ قبل