کورونا کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا رجحان بڑھ گیا، یوٹیوب سے فنکاروں کی آمدنی میں اضافہ

9 گھنٹے قبل
کورونا کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا رجحان بڑھ گیا، یوٹیوب سے فنکاروں کی آمدنی میں اضافہ

لاہور( شو بز ڈیسک) ماہرین کے مطابق کورونا وبا کے بعد ناظرین کے مواد دیکھنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس کے نتیجے میں روایتی ٹی وی کے مقابلے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور یوٹیوب نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔اس تبدیلی نے فنکاروں کو اپنے مداحوں کے مزید قریب کر دیا ہے۔ ٹی وی اور فلمی شخصیات نے اپنے یوٹیوب چینلز شروع کیے ہیں جہاں وہ روزمرہ زندگی، پردے کے پیچھے کے مناظر اور مختلف پروگرام براہ راست شیئر کرتے ہیں۔ہدایتکارہ فرح خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب کے ذریعے بطور ہدایتکار اور رقص کی ترتیب دینے والی اپنے پیشہ ورانہ کام سے بھی زیادہ آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے باورچی دلیپ کی آمدنی بھی یوٹیوب کے ذریعے اس قدر بڑھی کہ وہ اپنے گاؤں میں گھر تعمیر کرنے اور بچوں کو معیاری اسکول میں داخل کروانے کے قابل ہو گئے ہیں۔