ڈیزل سستا، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے کم کرنے کا حکم

ڈیزل سستا، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے کم کرنے کا حکم

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) سندھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کی ہدایت کردی۔حکم کے تحت بسوں، منی بسوں، کوچز اور وینز سمیت تمام پبلک سروس گاڑیوں کے کرایے کم کیے جائیں گے۔حکومت نے گاڑیوں اور بس اڈوں پر نئے کرایوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔