ڈیزل 32 روپے سستا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ

ڈیزل 32 روپے سستا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ

Aug 20, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ پٹرول مہنگا کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کم کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لٹر ہوگئی۔حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جن کا اطلاق 20 اگست تک صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث شہریوں پر مالی دباؤ برقرار ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔