ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی

ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی

Jul 30, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 30 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔