عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا، قیمتوں میں نمایاں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا، قیمتوں میں نمایاں اضافہ

Jul 29, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی بیرل قیمت 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں وقتی کمی کے باعث تیل کی قیمتیں نیچے آئی تھیں، تاہم نئے کاروباری سیشن میں قیمتوں نے دوبارہ اضافہ شروع کر دیا۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت میں 2.71 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جو 3.2 فیصد بنتا ہے، جس کے بعد قیمت 86.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 2.26 ڈالر یعنی 3.4 فیصد اضافے کے بعد 81.95 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئی۔