آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
Aug 5, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں آبنائے ہرمز سے متعلق مثبت پیش رفت کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.29 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 76.09 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت 4.77 فیصد کمی کے بعد 79.77 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔اس سے قبل بھی مثبت اطلاعات کے باعث عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 4.97 فیصد کمی کے ساتھ 76.35 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 4.20 فیصد کمی کے بعد 80.25 ڈالر فی بیرل پر آ گیا تھا۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور فراہمی کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔