کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

Jul 30, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 89.45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 56 سینٹ یعنی 0.66 فیصد کمی کے بعد 83.90 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باوجود تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت جاری رہنے کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں جنگی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس میں برینٹ خام تیل 7.91 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 6.56 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔یہ اضافہ منگل کو جنگ میں مختصر وقفے کے بعد تیل کی قیمتوں میں ہونے والی 5 فیصد کمی کے بعد سامنے آیا تھا۔