روئی کی قیمتوں میں اضافہ، فی من 500 روپے مہنگی
Aug 3, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)ملک میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی من قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چیئرمین ایکسچینج گنرز فورم (ای جی ایف) احسان الحق کے مطابق پنجاب میں روئی کی قیمت بڑھ کر 19 ہزار 300 روپے فی من جبکہ سندھ میں 18 ہزار 400 روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روئی کی قیمتوں میں آئندہ دنوں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے، جس کے باعث مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔