90 کی دہائی میں زرد صحافت پر قابو ناممکن تھا، روینہ ٹنڈن کا انکشاف

1 گھنٹے قبل
90 کی دہائی میں زرد صحافت پر قابو ناممکن تھا، روینہ ٹنڈن کا انکشاف

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے 1990 کی دہائی میں شوبز شخصیات کے خلاف ہونے والی زرد صحافت پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس وقت جھوٹی یا منفی خبروں کا ازالہ کرنا تقریباً ناممکن تھا۔53 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس دور میں سوشل میڈیا موجود نہیں تھا، اس لیے فنکاروں کے پاس اپنی بات براہِ راست عوام تک پہنچانے کا کوئی مؤثر ذریعہ نہیں ہوتا تھا۔روینہ ٹنڈن کے مطابق اگر کسی اخبار یا میگزین میں کوئی منفی خبر شائع ہو جاتی تو فنکار صرف اسے خاموشی سے برداشت کرنے پر مجبور ہوتے تھے، اور نقصان ہو جانے کے بعد اس کی تلافی ممکن نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے فنکار فوری وضاحت دے سکتے ہیں، لیکن اُس زمانے میں ایسا کوئی موقع موجود نہیں تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اُس وقت ایڈیٹرز کا کردار بہت اہم ہوتا تھا کیونکہ وہی طے کرتے تھے کہ خبر کس انداز میں شائع کی جائے۔روینہ ٹنڈن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر منفی سرخیوں کے بعد محض مختصر سی معذرت شائع کی جاتی تھی، لیکن اس وقت تک اصل نقصان ہو چکا ہوتا تھا۔