صادق عمرانی کی تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

صادق عمرانی کی تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

Sep 4, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر صادق عمرانی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔ قرارداد میں 31 اگست کے اجلاس کے دوران ان کی تقریر میں استعمال کیے گئے متنازع الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے پیش کی۔ صوبائی وزرا میر ضیا اللہ لانگو، نور محمد دوڑ اور بخت کاکڑ سمیت ارکان اسمبلی برکت رند، اسفندیار کاکڑ، ہادیہ نواز اور فرح عظیم شاہ بھی قرارداد کے محرکین میں شامل ہیں۔میر علی مدد جتک نے کہا کہ صادق عمرانی کے الفاظ سے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی، اس لیے ان کی 31 اگست کی تقریر کی مذمت کی جاتی ہے اور متنازع الفاظ کو اسمبلی کی کارروائی سے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ صادق عمرانی نے 235 افراد کو اسلام آباد بلا کر بے عزت کیے جانے کی بات کی، جبکہ ان کے مطابق بلوچستان کے لوگوں کو مذکورہ کانفرنس میں بھرپور عزت دی گئی تھی۔