کولمبین گلوکارہ کا اسرائیلی پرچم روند کر آزاد فلسطین کے نعرے
کولمبیا( شو بز ڈیسک) کولمبیا میں معروف موسیقی میلے ’’ہپ ہاپ ال پارک‘‘ کے دوران کولمبین گلوکارہ اور ریپر چیلو ہاپ نے نیا گانا پیش کرنے کے بعد اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند دیا اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق فنکارہ نے میلے میں ایسٹرل بیس کے تیار کردہ اپنے نئے گانے ’’ایناٹومیا‘‘ کی پیشکش کی۔گانا ختم ہونے کے بعد انہوں نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھتے ہوئے ہسپانوی زبان میں ’’آزاد فلسطین‘‘ اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف نعرے بلند کیے۔فنکارہ کے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق اور ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے اس عمل نے فلسطین کے حق میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کی جانب ایک بار پھر توجہ مبذول کرائی ہے۔