وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے شدید تباہی

وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے شدید تباہی

Jul 20, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر)وادی نیلم کے علاقے کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچا دی، جس سے متعدد گھر، دکانیں اور دیگر املاک متاثر ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیلابی ریلے میں کئی مکانات، دکانیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بہہ گئیں، جبکہ کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بھی تباہ ہو گئے، جس سے مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سیلاب کے باعث درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، فصلیں، باغات، پل اور بجلی کا بنیادی ڈھانچہ بھی متاثر ہوا، جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید طغیانی کے باعث شاہراہِ نیلم پر شاہ کوٹ کے مقام پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہے۔