ایل این جی کی قیمتوں میں 34 فیصد تک اضافہ
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے نرخوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف گیس کمپنیوں کے لیے قیمتیں 32 سے 34 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 25 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی نرخوں میں مجموعی طور پر 34.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 ڈالر 31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 25 ڈالر 83 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ایس این جی پی ایل کے لیے ایل این جی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔