عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برطانوی تیل 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برطانوی تیل 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر

Aug 18, 2026|ویب ڈیسک

لندن( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 1.90 ڈالر اضافے کے بعد 90.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 1.57 ڈالر مہنگا ہو کر 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر ہوگئی۔