کرک میں پولیس موبائل پر بم حملہ، اہلکار شہید، 6 زخمی
Aug 31, 2026|ویب ڈیسک
کرک ( اباسین خبر)کرک کے علاقے بہادر خیل میں پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس موبائل تھانہ بانڈہ سے درگہ کی جانب سرچ آپریشن کے لیے روانہ تھی کہ راستے میں نصب بم پھٹ گیا اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔