اسپانٹک سر کرنے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی

اسپانٹک سر کرنے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

شگر( سپورٹس ڈیسک) اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش سرچ آپریشن کے دوران مل گئی۔ڈاکٹر اسما مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری میں بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں، تاہم برف میں دب جانے کے باعث ان کی لاش تلاش نہیں کی جاسکی تھی۔ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مقامی کوہ پیماؤں نے لاش تلاش کرلی اور اسے بیس کیمپ منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بلند پہاڑوں پر شام سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیم کے ارکان لاش کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر برفباری کے باعث راستے میں رکاوٹ پیش نہ آئی تو ٹیم کل بیس کیمپ پہنچ جائے گی۔