آج تک نہیں جانتا کامیاب کیسے ہوا:عاطف اسلم

آج تک نہیں جانتا کامیاب کیسے ہوا:عاطف اسلم

Aug 10, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے موسیقی کے سفر اور کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج بھی معلوم نہیں کہ وہ کامیاب کیسے ہوئے۔ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے شہرت اور موسیقی سے اپنے تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک گانے کی کامیابی کے بعد فنکار سوچتا ہے کہ اب آگے کیا ہوگا، جبکہ اگلے گانے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوجاتا ہے کہ شاید لوگوں نے اسے پسند نہ کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ البم جاری ہونے کے بعد ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، تاہم لوگ ان کی کامیابی کو محنت کا نتیجہ سمجھتے ہیں، جبکہ ان کے نزدیک اللہ تعالیٰ انسان کو وہاں پہنچاتا ہے جہاں وہ اسے دیکھنا چاہتا ہے۔موسیقی چھوڑنے کے سوال پر عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے کبھی گائیکی سے دور ہونے کا نہیں سوچا، البتہ فنکار بعض اوقات تخلیقی جمود کا شکار ہوجاتا ہے اور یہ مرحلہ بھی فن کا لازمی حصہ ہے۔گلوکار کے مطابق کبھی ایسا وقت آتا ہے جب انسان خود کو تخلیقی طور پر خالی محسوس کرتا ہے اور کچھ لکھ یا تخلیق نہیں کرپاتا، مگر پھر رفتہ رفتہ تخلیقی صلاحیتیں دوبارہ بحال ہوجاتی ہیں۔عاطف اسلم نے کہا کہ ایسے وقت میں وہ خاموشی اختیار کرتے، اللہ کا شکر ادا کرتے اور دوبارہ ملنے والی تخلیقی کیفیت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔