عاطف اسلم کو بھارتی مداحوں کی یاد ستانے لگی

عاطف اسلم کو بھارتی مداحوں کی یاد ستانے لگی

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھارتی مداحوں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بالی ووڈ سے وابستہ اپنے خوشگوار تجربات کا بھی ذکر کیا۔ایک سوال کے جواب میں گلوکار نے بتایا کہ وہ ’’بارڈر لیس میوزک‘‘ کے نام سے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جس میں نوجوان اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں اور نغمہ نگاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔عاطف اسلم نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے بہت سا نیا اور مختلف انداز کا موسیقی کا مواد شائقین تک پہنچنے والا ہے۔