اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ سے کیے جھوٹ پر آبدیدہ
کراچی( شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ اسما عباس کے شوہر ریٹائرڈ کرنل غلام عباس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی اہلیہ سے اسما عباس سے شادی سے متعلق بات چھپانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔اسما عباس نے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں نے ماضی کے واقعات پر گفتگو کی۔ریٹائرڈ کرنل غلام عباس نے بتایا کہ انہیں آج بھی افسوس ہے کہ انہوں نے اسما سے شادی کے بارے میں اپنی پہلی اہلیہ کو بروقت آگاہ نہیں کیا بلکہ سچ بتانے کے بجائے ان سے غلط بیانی کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ سے یہ بات چھپانے کے بجائے ابتدا ہی میں سچ بتانا چاہیے تھا۔اسما عباس نے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنی پہلی اہلیہ کی موجودگی میں کبھی کھل کر اس احساسِ جرم کا اظہار نہیں کیا۔اس پر ریٹائرڈ کرنل غلام عباس نے کہا کہ انسان کو اپنے دل کی باتیں زندگی ہی میں بیان کردینی چاہئیں۔ ان کے مطابق جذبات کو محسوس کرلینا اپنی جگہ، تاہم انہیں الفاظ میں بیان کرنا بھی بہت اہم ہے۔