واشنگٹن( شو بز ڈیسک) امریکی مصنفہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے پہلی بار کھل کر بتایا ہے کہ انہوں نے ایلون مسک کے ساتھ خاندان بڑھانے کا فیصلہ کن حالات میں کیا اور اس کے پیچھے کیا عوامل تھے۔ایشلے سینٹ کلیئر کے مطابق جب ان کی ملاقات ایلون مسک سے ہوئی تو وہ پہلے ہی ایک بچے کی ماں تھیں اور بطور اکیلی ماں زندگی گزارنا ان کے لیے مالی اور ذاتی طور پر مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ اخراجات اور بچوں کی ذمہ داریاں ان پر دباؤ ڈال رہی تھیں۔ان کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مزید بچوں کی خواہش اور ایک بڑے خاندان کا تصور ان کے لیے غیر معمولی طور پر متاثر کن تھا، کیونکہ مسک اکثر اس بات کا اظہار کرتے تھے کہ ان کے لیے وقت سب سے محدود چیز ہے اور وہ زیادہ بچوں کے خواہش مند ہیں۔ایشلے نے کہا کہ مالی استحکام اور محفوظ مستقبل کا خیال ان کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرتا رہا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ خود اکیلی ماں کے تجربے سے گزر رہی تھیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال انہوں نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی تھی کہ ان کے بچے کے والد ایلون مسک ہیں۔ ان کے مطابق ابتدائی تعلق جذباتی نوعیت کا تھا، تاہم حمل کے بعد حالات میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔ایشلے سینٹ کلیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بچے کی پیدائش کو کچھ عرصے تک خفیہ رکھا تاکہ اس کی پرائیویسی اور سیکیورٹی متاثر نہ ہو۔ بعد میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مالی معاونت میں بتدریج کمی کی گئی، جو بعد میں مختلف مراحل میں کم ہو کر مختلف رقوم تک محدود ہوگئی۔