شاہ رخ خان کی فلم قبول کرنے کی وجہ ارشد وارثی نے بتا دی

شاہ رخ خان کی فلم قبول کرنے کی وجہ ارشد وارثی نے بتا دی

Jul 6, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے اپنی نئی مزاحیہ فلم دھمال 4 کی تشہیری مہم کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کنگ کسی کہانی یا کردار کی وجہ سے نہیں، بلکہ ذاتی تعلق اور محبت کے باعث قبول کی۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد وارثی نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی بے حد عزت کرتے ہیں، اسی لیے ان کی جانب سے کسی بھی کام کی پیشکش کو ٹھکرانا ان کے لیے ممکن نہیں۔انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے انہیں ایک ویب سلسلے میں کام کی پیشکش کے لیے رابطہ کیا۔ آریان کہانی سنانا چاہتے تھے، مگر انہوں نے کہہ دیا کہ انہیں کہانی سننے کی ضرورت نہیں، وہ بلا جھجک اس منصوبے کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ارشد وارثی کے مطابق انہوں نے آریان سے کہا کہ وہ دو دن تک ان سے جو بھی کام لینا چاہیں لے سکتے ہیں، کیونکہ یہ فیصلہ وہ صرف شاہ رخ خان، آریان اور ان کے پورے خاندان سے اپنی محبت اور احترام کی وجہ سے کر رہے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ بعض رشتے پیشہ ورانہ معاملات سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور شاہ رخ خان کے خاندان کے ساتھ ان کا تعلق بھی اسی نوعیت کا ہے۔