ارجن رامپال نے دیرینہ ساتھی گیبریلا سے شادی کرلی
Aug 22, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ ساتھی اور ماڈل گیبریلا ڈیمیٹریڈس کے ساتھ شادی کی قانونی کارروائی مکمل کرلی، جس کے بعد دونوں باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔ارجن اور گیبریلا 2018 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ دونوں نے بھارتی ریاست گوا میں شادی کی رجسٹریشن مکمل کرکے اپنے رشتے کو قانونی حیثیت دے دی۔جوڑے کے بڑے بیٹے ارک کی پیدائش 2019 جبکہ دوسرے بیٹے آراو کی پیدائش 2023 میں ہوئی۔ ارجن اس سے قبل گیبریلا سے منگنی کی تصدیق بھی کرچکے تھے۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی گیبریلا ڈیمیٹریڈس ماڈلنگ کے ساتھ فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔