دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے: سرفراز بگٹی

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے: سرفراز بگٹی

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستونگ میں کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔میر سرفراز بگٹی کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی ریاستی اداروں کے مضبوط عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی مہارت، بہادری اور مؤثر اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ ایسی کارروائیاں واضح کرتی ہیں کہ ریاست امن دشمن عناصر کو بلوچستان میں اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔