امیتابھ بچن کا شوہروں کو جھگڑے سے بچنے کا دلچسپ مشورہ
Aug 28, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام کے دوران خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے شوہروں کو دلچسپ اور مزاحیہ مشورہ دے دیا۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نے کہا کہ اگر بیوی ناراض ہو یا گھر میں کسی معاملے پر اختلاف پیدا ہوجائے تو شوہر کیلئے بہتر ہے کہ بحث کرنے کے بجائے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلے۔امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ غلطی تسلیم نہ کرنے یا جواب دینے کی صورت میں شوہر کو جوتے، چپل اور بیلن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے خاموش رہنا ہی زیادہ محفوظ ہے۔ان کی اس بات پر پروگرام میں موجود ناظرین، خصوصاً شادی شدہ مرد، بے اختیار ہنس پڑے۔ امیتابھ بچن کے اس دلچسپ مشورے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔