عنبر خان کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین تقسیم
کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق ماڈل عنبر خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔عنبر خان متعدد مقبول ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، تاہم 2023ء میں ریئلٹی شو ’تماشہ‘ میں شرکت کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔ وہ اداکاری کے ساتھ بیوٹیشن، کاروبار اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق سے بھی وابستہ ہیں۔حال ہی میں عنبر خان نے اپنی دوستوں کے ہمراہ بالی ووڈ کے معروف گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔کچھ صارفین نے ان کے انداز اور رقص کو پسند کیا، جبکہ متعدد نے تنقید کرتے ہوئے ان کے ڈانس کا موازنہ گانے کے آئٹم نمبر سے کیا اور مختلف تبصرے کیے۔تنقید کے باوجود عنبر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے مسلسل تبصرے کیے جارہے ہیں۔