امال ملک کا فلمی دنیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

امال ملک کا فلمی دنیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) معروف بھارتی موسیقار امال ملک نے مسلسل کام کے دباؤ کے باعث فلمی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔35 سالہ موسیقار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ فی الحال رخصت لے رہے ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں اور موسیقی کی دنیا میں تشویش پیدا ہوگئی۔امال ملک کے مطابق یہ وقفہ تخلیقی طور پر خود کو تازہ کرنے اور اپنے ذاتی و آزاد موسیقی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ یہ مستقل جدائی نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے، وہ جلد نئی توانائی کے ساتھ معیاری گیتوں کے ذریعے دوبارہ موسیقی کی دنیا میں واپس آئیں گے۔