سکیش چندرشیکھر کا نورا فتحی کے نام مبینہ دھمکی آمیز خط سامنے آگیا

سکیش چندرشیکھر کا نورا فتحی کے نام مبینہ دھمکی آمیز خط سامنے آگیا

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ مقدمے میں جیل میں موجود بھارتی ملزم سکیش چندرشیکھر کا اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی کے نام مبینہ ہاتھ سے لکھا خط سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خط نورا فتحی کے حالیہ بیان کے بعد منظرعام پر آیا، جس میں انہوں نے سکیش چندرشیکھر کے ساتھ نام منسلک کیے جانے پر ذہنی اذیت کا اظہار کیا تھا۔سکیش نے خط میں دعویٰ کیا کہ نورا فتحی اس کے اثر و رسوخ سے واقف تھیں اور مراکش میں گھر خریدنے کے لیے اس سے بڑی رقم حاصل کی۔ اس نے یہ الزام بھی لگایا کہ اداکارہ نے مہنگے تحائف مانگے اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ اس کے تعلقات پر حسد کرتی تھیں۔سکیش کے مطابق نورا اسے مسلسل فون کرکے جیکولین سے تعلق ختم کرنے اور ان کے اخراجات برداشت کرنے کا مطالبہ کرتی تھیں۔ خط میں اس نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اشتعال دلانے کی صورت میں وہ متعلقہ پیغامات اور مبینہ ثبوت سامنے لاسکتا ہے۔دوسری جانب نورا فتحی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے خود کو بے گناہ اور متاثرہ قرار دیا ہے۔ سکیش چندرشیکھر کو 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔