علیزے شاہ کا نیا انداز اور میک اپ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز

2 گھنٹے قبل
علیزے شاہ کا نیا انداز اور میک اپ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز

کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے میک اپ اور اسٹائلنگ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور بحث کی زد میں آ گئی ہیں۔علیزے شاہ نے کم عمری میں شوبز میں شہرت حاصل کی اور کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس وقت وہ ایک نئے ڈرامے میں میڈیکل اسٹوڈنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔تاہم ناظرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان کا بھاری میک اپ اور جدید اسٹائل اس کردار کی نوعیت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو ضرورت سے زیادہ میک اپ قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔کچھ صارفین نے ان کی موجودہ شکل و صورت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے اسے غیر فطری قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے ہیئر اسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ ایک سادہ کردار کے لیے اتنا بھاری میک اپ مناسب نہیں۔کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ پہلے زیادہ قدرتی اور خوبصورت دکھائی دیتی تھیں، جبکہ دیگر نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنے کردار کے مطابق سادگی اپنانی چاہیے۔واضح رہے کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تنقید اور مختلف موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔