علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کو سالگرہ کی مبارک باد دی

علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کو سالگرہ کی مبارک باد دی

Jul 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد، سینئر اداکار راحت کاظمی کی 82 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دلی مبارک باد پیش کی۔راحت کاظمی گزشتہ کئی برسوں سے اپنے خاندان کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ وہ اگرچہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھتے ہیں، تاہم ان کے صاحبزادے علی کاظمی وقتاً فوقتاً والد کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔82 ویں سالگرہ کے موقع پر علی کاظمی نے فیس بک پر والد کے ہمراہ چند یادگار تصاویر پوسٹ کیں اور محبت بھرے انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔علی کاظمی کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ شوبز شخصیات اور مداح سینئر اداکار راحت کاظمی کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات بھی دے رہے ہیں۔