ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے چند روز آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے سرجری سے قبل اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معمولی نوعیت کی سرجری نظر کی درستگی کیلئے کی گئی، جو بدھ کی صبح انجام دی گئی۔رپورٹس کے مطابق 2026 اکشے کمار کیلئے انتہائی مصروف سال ثابت ہوا ہے۔ فلم “بھوت بنگلہ” کی کامیابی کے بعد انہوں نے ہدایتکار انیس بزمی کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی، تاہم مصروفیات کے باوجود انہوں نے سرجری کیلئے وقت نکالا۔اکشے کمار حال ہی میں اپنی نئی فلم کے کیرالا شیڈول کی شوٹنگ بھی مکمل کر چکے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ودیا بالن اور رشی کھنہ بھی شامل ہیں۔58 سالہ اداکار کے پاس اس وقت کئی بڑے فلمی منصوبے موجود ہیں جن میں “ویلکم ٹو دی جنگل”، “حیوان”، “گول مال 5” اور مراٹھی فلم “ویدات مراٹھے ویر دوڑلے سات” شامل ہیں۔
اکشے کمار کی آنکھوں کی معمولی سرجری، چند روز آرام کا فیصلہ
8 گھنٹے قبل