اکبر اسلام نے ثناء جاوید سے کام کے تجربہ پر کھل کر بات کردی

اکبر اسلام نے ثناء جاوید سے کام کے تجربہ پر کھل کر بات کردی

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار اکبر اسلام نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ثناء جاوید گزشتہ ایک دہائی سے ڈرامہ انڈسٹری کا نمایاں حصہ ہیں۔ چند سال قبل انہیں اس وقت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب شوبز سے وابستہ بعض افراد نے سیٹ پر ان کے رویے اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد انہیں مداحوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔شادی کے بعد ثناء جاوید نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کیا اور ایک نئے ڈرامے کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کی، جس میں متعدد فنکار ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اسی ڈرامے میں سینئر اداکار اکبر اسلام بھی ثناء جاوید کے ہمسائے انکل کا کردار نبھا رہے ہیں، جنہوں نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حقائق بیان کیے۔