ایمل ولی اور مو لانافضل الرحمٰن کی ملاقات، امن و سیاسی صورتحال پر تشویش

ایمل ولی اور مو لانافضل الرحمٰن کی ملاقات، امن و سیاسی صورتحال پر تشویش

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( اباسین خبر) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ایمل ولی خان اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔