اسٹیل ملوں پر ایڈوانس سیلز ٹیکس نافذ، بجلی بل میں فی یونٹ 30 روپے اضافی وصولی

اسٹیل ملوں پر ایڈوانس سیلز ٹیکس نافذ، بجلی بل میں فی یونٹ 30 روپے اضافی وصولی

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( کامرس ڈیسک)ایف بی آر نے مقامی اسکریپ استعمال کرنے والی اسٹیل ملوں پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری طور پر نافذ کردیا، جس کے تحت بجلی کے بل میں فی یونٹ 30 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹیکس کی وصولی شروع کرکے 23 اگست تک اس کی تفصیلات رپورٹ کریں گی، تاہم خام مال کا 70 فیصد درآمد کرنے والی اسٹیل ملوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔اسٹیل ملز گوجرانوالہ کے صدر ملک الیاس نے ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی یونٹ 30 روپے اضافی ٹیکس ناقابلِ برداشت ہے اور اس سے متعدد اسٹیل ملوں کی بندش کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں موجود 376 اسٹیل ملوں میں سے 345 اس نئے ٹیکس کے دائرے میں آئیں گی۔