ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکرورتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلسل آن لائن موجودگی اور ڈیجیٹل شور نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا ہے، اس لیے وہ اپنی اصل زندگی سے دوبارہ جڑنے کے لیے وقفہ لے رہی ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں خاموشی اور لمحے کو سکون سے جینے کی کمی محسوس ہو رہی ہے، اسی وجہ سے وہ کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہ کر ذہنی سکون حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں انہیں جسمانی اور ذہنی مشکلات کا بھی سامنا رہا ہے، تاہم وہ جلد واپسی کریں گی اور فی الحال اپنی صحت اور ذاتی سکون کو ترجیح دے رہی ہیں۔