اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

9 گھنٹے قبل
اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

لاہور( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے، جبکہ ان سے متعلق ایک سکیورٹی اور دھمکیوں کے کیس میں بھی اہم پیشرفت رپورٹ ہوئی ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں، جن کی اب ان کی بہن رمشا اقبال نے تصدیق کر دی ہے۔رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو محمد حمزہ حبیبی کے ساتھ ہوگا، اور یہ رشتہ خاندان کی باہمی رضامندی سے طے پایا ہے۔اداکارہ کی بہن نے بتایا کہ شادی سے قبل مومنہ اقبال کو ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ان کے مطابق مومنہ اقبال نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر بھی ایک اسٹوری شیئر کی تھی، اور اب اس معاملے کی قانونی پیروی رمشا اقبال کر رہی ہیں جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔رمشا اقبال نے مزید کہا کہ کیس میں پیشرفت جاری ہے، تمام شواہد متعلقہ اداروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان اور سسرال دونوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو زیادہ میڈیا پر نہیں لے جانا چاہتے، تاہم قانونی کارروائی جاری رہے گی اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔