کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حنا رضوی کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔اداکارہ نے ہسپتال سے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ آکسیجن ماسک اور رگوں کے ذریعے دی جانے والی ادویات کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حنا رضوی نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں چاہنے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اداکارہ کا تعلق معروف فلمی گھرانے سے ہے، ان کی بہن سبگیتا ماضی کی کامیاب ہدایتکارہ اور اداکارہ جبکہ دوسری بہن کویتا بھی فلمی دنیا کا نمایاں نام رہی ہیں۔حنا رضوی نے فلموں کے بجائے ڈرامہ صنعت کا انتخاب کیا اور اپنی محنت کے ذریعے منفرد شناخت قائم کی۔اداکارہ کی علالت کی خبر سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔تاحال ان کی بیماری کی نوعیت کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت بگڑ گئی، انتہائی نگہداشت میں داخل
6 گھنٹے قبل