عامر خان کی شادی کی خبریں، نجی تقریب متوقع

عامر خان کی شادی کی خبریں، نجی تقریب متوقع

Jul 3, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں بھارتی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ وہ گوری اسپرٹ کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی آئندہ اتوار کو ممبئی میں اداکار کی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور نجی تقریب میں متوقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کی تقریب کو محدود رکھنے اور صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں بالی ووڈ کی روایتی شاندار اور پرتعیش شادیوں کے برعکس سادگی کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ شادی کے بعد کسی بڑی استقبالیہ تقریب (ریسپشن) کے انعقاد کا بھی امکان نہیں ہے۔ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان اور گوری اسپرٹ 5 جولائی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائیں گے اور تمام تقاریب نجی نوعیت کی ہوں گی۔تاہم عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان رپورٹس کی باضابطہ تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔